اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں حمزہ خان کی جیت پر مصر نے اعتراض اٹھا دیا

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے حمزہ خان کی ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں جیت کے بعد مصر کی سکواش فیڈریشن نے پاکستانی نوجوان کھلاڑی کی تاریخی کامیابی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ورلڈ سکواش فیڈریشن کو درخواست جمع کرادی ۔

حمزہ خان نے 23 جولائی کو میلبرن میں ہونیوالی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں مصر کے محمد زکریا کو شکست دی تھی۔

ورلڈ سکواش فیڈریشن نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مصر کی سکواش فیڈریشن کی درخواست موصول ہوئی ہے جس میں حمزہ خان کی عمر کی تصدیق کرنے کا کہا گیا ہے۔

ورلڈ سکواش فیڈریشن کے مطابق کھلاڑی اپنی شہریت اور عمر کی تصدیق کیلئے ایونٹ سے قبل اپنا پاسپورٹ اور سکواش آئی ڈی نمبر جمع کراتے ہیں۔

تاہم ورلڈ سکواش فیڈریشن، مصر کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کی مکمل تحقیقات کرے گا اور تحقیقات مکمل ہونے تک اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ حمزہ خان نے 2020 میں برٹش جونیئر انڈر 15 چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا، اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں حمزہ نے مصر کے پلیئر کو شکست دی تھی۔

 2020 میں انڈر 15 کے حساب سے حمزہ خان 2023 میں بلاشبہ انڈر 19 کی ہی کیٹیگری میں آتے ہیں، مصر سے موصول بعض رپورٹس میں مصری سکواش حکام کا دعویٰ ہے کہ 2021 کے آغاز میں حمزہ خان کی عمر 17 سال تھی۔

ورلڈ جونیئرز سے قبل حمزہ خان کا بون ٹیسٹ بھی کرایا گیا تھا: سیکرٹری سکواش فیڈریشن

دوسری جانب پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری ظفریاب اقبال کا کہنا ہے کہ پی ایس ایف ایک پروفیشنل ادارہ ہے، وہ ہر ایج گروپ ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کے میڈیکل اور بون ٹیسٹ کراتا ہے، ورلڈ جونیئرز سے قبل حمزہ خان کا بون ٹیسٹ بھی کرایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ خان کی عمر کی تصدیق کیلئے تمام دستاویزات موجود ہیں، ورلڈ سکواش فیڈریشن نے اس معاملے پر  پی ایس ایف سے رابطہ نہیں کیا، جب رابطہ کیا جائے گا تو انہیں بھی باضابطہ جواب دے دیا جائے گا۔

حمزہ خان کے والد نیاز خان نے تصدیق کی ہے کہ حمزہ کی تاریخ پیدائش 2 نومبر 2005 ہے جس کے مطابق وہ ابھی 18 سال کے بھی نہیں ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے