اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بابو سر ٹاپ ٹریفک حادثہ:وزیر اعلیٰ پنجاب کا انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بابو سر ٹاپ پر ٹریفک حادثے میں ساہیوال کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابوسرٹاپ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتا ہوں، حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے، دعا ہے اللہ پاک جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خیال رہے بابوسر کے قریب سیاحوں سے بھری وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد موقع پر جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے تھے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی،حادثے کے زخمیوں کو چلاس جبکہ لاشوں کوناران کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے