28 Jul 2023
(لاہور نیوز) ایل پی جی مافیا بے لگام ہے۔ سرکاری ریٹ 177 روپے ہونے کے باوجود شہر میں ایل پی جی 240 سے 270 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔
گھریلو سلنڈر 236 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908 روپے اضافہ ہوا۔ دوسری جانب مہنگائی کے مارے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہری کہتے ہیں گیس کے متبادل ذرائع کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے کہیں کا نہیں چھوڑا۔ ایل پی جی مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت خاموش تماشائی بنی ہے۔
چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق لاہور میں منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 83 روپے فی کلو تک اضافہ کیا ہے۔