(لاہور نیوز) سبزیاں اور پھل عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے تو انڈے مزید مہنگے ہو رہے ہیں۔
مہنگائی کا گراف مزید بلند ہونے لگا۔ سبزیاں، پھل اور پولٹری مصنوعات بدستور پہنچ سے دور ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 80 ، سبز مرچ 130، لیموں 220 روپے فی کلو ہیں۔ شلجم 160، شملہ مرچ 180، مٹر 360 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔گھیا توری 130 روپے فی کلو مل رہی ہے۔
پھلوں میں سیب اور انگور 450 ، آڑو 300 اور آم 260 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ کیلے درجہ اول 220 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں خریداری اب آسان نہیں رہی۔ بڑھتی مہنگائی پر حکومت اور انتظامیہ خاموش ہیں۔
برائلر گوشت 7 روپے سستا ہونے کے بعد فی کلو قیمت 560 روپے مقرر کی گئی جبکہ انڈے مزید ایک روپیہ مہنگے ہونے کے بعد 272 روپے فی درجن ہو گئے۔