28 Jul 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 محرم الحرام کے صدر کے جلوس کا دورہ کیا اور جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے جلوس میں شامل عزاداروں سے ملاقات کی اور انتظامات بارے دریافت کیا، عزاداروں نے حکومت کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔