اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف فوڈ سٹف آرڈر 2023 نافذ

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(لاہور نیوز) چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب فوڈ سٹف (شوگر) آرڈر 2023 کا نفاذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مزکورہ آرڈر کا پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط ہو گی۔

ضبط شدہ چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی، سٹہ بازی میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلر کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، سزا تین سال قید بامشقت ہو گی۔

کین کمشنر کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا گیا، ڈپٹی کمشنر کو چینی کی خوردہ قیمت کا اختیار دے دیا گیا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کے مختلف افسران کو چھاپہ مارنے کے اختیارات تفویض کردیے گئے، محکمہ خوراک نے سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی کے ڈیلرز کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے