اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس کی عدم ادائیگی: ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔

یاد رہے کہ عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس گزشتہ برس بھی منجمد کئے گئے تھے، بعدازاں انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر اکاؤنٹس بحال کئے گئے تھے۔

دوسری جانب پی ایس او نے قومی ایئرلائن کی 3 پروازوں کو فیول کی فراہمی سے بھی انکار کر دیا ہے۔

فیول نہ ملنے کے باعث اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے309، کراچی تا ملتان کی پی کے 330 اور ملتان سے جدہ کی پرواز پی کے739 متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے ایف بی آر سے رابطے جاری ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس کی بندش کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے