26 Jul 2023
(لاہور نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران کی مرکزی قیادت نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔
پریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین سپریم کونسل نعیم میر و دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کا بصیرت اور حکمت سے مقابلہ کیا، بزنس کمیونٹی اسحاق ڈار کے ساتھ کام کرنے میں آسانی محسوس کرتی ہے۔
صدر مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سہیل محمود بٹ اور صدر ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن عمرجاوید بٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف سابق حکومت کو قرضہ دینے کو تیار نہ تھا، اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت کو وینٹی لیٹر سے اتارا ہے۔
پریس کانفرنس میں تاجر رہنما خواجہ وسیم ، اشفاق بٹ، جعفر حسین، رضوان بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔