اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں بھاری اضافے کی تیاری، سمری ارسال

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھی حیران کن اضافے کی تیاری کر لی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی سفارشات پر مبنی سمری حکومت کو ارسال کردی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کی جائے، موٹرسائیکل کے لائسنس کی فیس 550 سے بڑھا کر 2 ہزار کی جائے، کار اور جیپ کی لائسنس فیس 950 سے بڑھا کر 4 ہزار کی جائے۔

سمری میں مزید کہا گیا کہ ایل ٹی وی کی فیس 950 سے 4 ہزار جبکہ ایچ ٹی وی کی فیس 450 سے 4 ہزار کی جائے۔

سمری میں انٹرنیشنل لائسنس کی فیس بھی 4 ہزار کرنے کی  تجویز دی گئی ہے، حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی فیس کی وصولی کے ساتھ لائسنس جاری ہوں گے۔

خیال رہے ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 2 ہزار تک جرمانے کیے جارہے ہیں، جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو 5 ہزار روپے جرمانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے