اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وائرل ہونے کیلئے شوز میں اداکاروں کی جان بوجھ کر تذلیل کی جاتی ہے:عمران عباس

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اداکار اور ماڈل عمران عباس نے کہا ہے کہ وائرل ہونے کے لیے ٹاک شوز میں اداکاروں کی تذلیل کی جاتی ہے۔

اداکار عمران عباس نے ٹاک شوز اور پوڈ کاسٹ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ٹاک شوز کے میزبان کے پروگرام میں شریک مہمان کو ساتھی اداکار کے بارے میں منفی یا متنازع بات کہنے پر کیوں اصرار کرتے ہیں،ان کے لیے کیوں اہم ہے کہ مہمان دوسرے اداکار کی بے عزتی کریں، کیا  پروگرام کو وائرل کرنے کا یہی ایک طریقہ ہے؟

عمران عباس کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے پروگرامز میں شرکت نہیں کرتے جس میں میزبان شہرت کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں، ایسے لوگوں کو کوئی جانتا نہیں اور انہوں نے زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کیا ہوتا وہ نامور شخصیات کی ذاتی زندگی حتیٰ کہ مذہب اورعقائد کے بارے میں بھی کھلےعام بات کرتے ہیں۔

عمران عباس نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کسی کو نیچا دکھانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ساتھی اداکاروں سے درخواست ہے کہ وہ ان مضحکہ خیز ٹاک شوز کا حصہ بننا چھوڑ دیں اور زبان پر قابو رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے