اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز: ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کیلئے پاکستان کے 19 کھلاڑیوں کی فہرست تیار

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ایشین گیمز میں ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کیلئے 19 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ، فہرست ڈپارٹمنٹس کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے، پی او اے تمام پلیئرز کی ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پرامید ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کی جانب سے 15 جولائی کی ڈیڈ لائن تک جن ایتھلیٹس کی ایکریڈیشن کرائی ہے ان میں ٹریک اینڈ فیلڈ کے 19 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی فہرست پی او اے نے ڈپارٹمنٹس کی مشاورت سے بنائی ہے، ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ، پی او اے سے معطلی کی وجہ سے اس عمل سے علیحدہ رہی۔

ذرائع کے مطابق جیولین تھرو کے کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا نام فہرست میں شامل ہے تاہم ارشد ندیم کی شرکت ایشین گیمز کے وقت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔

جیولین تھرو کیلئے محمد یاسر سلطان کا نام بھی 19 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ یاسر نے حال ہی میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پول والٹ کے جعفر اشرف، لانگ جمپ کے محمد افضل اور محمد اختر بھی فہرست میں شامل ہیں، ہائی جمپ کے شہروز خان بھی پاکستان ایتھلیٹکس سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ لانگ ڈسٹنس کے فرحت بانو اور سہیل عامر، ہرڈلز کے فرحان الیاس اور غزالہ رمضان ، رنرز وقاص اکبر، ربیلہ فاروق، اسد الرحمٰن اور عابد رزاق کے نام بھی شامل ہیں ۔

سپرنٹرز صاحب اسرا، شجر عباس، عروج کرن، تعمیم خان اور گوہر شہباز بھی 19 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ عبدالمعید بلوچ کا نام ایشین گیمز کی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی او اے کو ان کے ڈپارٹمنٹ سے انٹری موصول نہیں ہوئی تھی ۔

ایشین گیمز 23 ستمبر سے چین کے شہر ہینگزو میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 19 کھلاڑیوں کی ایکریڈیشن کروالی ہے اور وہ تمام کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت کیلئے پرامید ہے لیکن اگر پی ایس بی سے فنڈز جاری نہ ہوئے تو فہرست میں کٹوتی ہوسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے