اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وقت آگیا ہے کہ ہم آئندہ بیرونی قرضوں کےعمل کو ترک کر دیں، شہباز شریف

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خود انحصاری کی پالیسی کو اپنا کر معیشت کی بحالی کے لیے ٹھوس اصلاحات لانا ہوں گی، وقت آگیا ہے کہ ہم آئندہ بیرونی قرضوں کےعمل کو ترک کر دیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ کا تیسرا اجلاس ہوا، پارٹنر سپورٹ گروپ کی تشکیل پاکستان میں 2022ء کے تاریخی سیلاب کے تناظر میں کی گئی، اجلاس کو 9 جنوری کو جنیوا میں منعقد ہونے والی ریزیلئنٹ پاکستان کانفرنس کے تناظر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

سیلاب سے متعلق انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ کے تیسرے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجےمیں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین تباہ حال گھروں میں واپس نہیں جا سکے، محدود وسائل کے پیش نظر پاکستان کے لیے عالمی امداد کے بغیر سیلاب متاثرین کی بحالی ممکن نہ تھی، عالمی برادری کی جانب سے جنیوا کانفرنس کا انعقاد خوش آئند تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دوست ملکوں کی جانب سے امداد کے اعلان پر انتہائی مشکور ہیں، متاثرین کی بحالی کے لیے امداد انتہائی شفاف طریقے سے استعمال کی جائے گی،حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کا کامیاب سٹینڈ بائے معاہدہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانا ہو گا، ہمیں قرضوں کی نہیں منافع بخش سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان زراعت کے حوالے سے بے پناہ وسائل کا حامل ملک ہے، پاکستان میں سبز انقلاب لانے کے لیے کوشاں ہیں، آئندہ منتخب حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کے منصوبوں میں شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دی جائے، ہر منصوبے میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بر وقت امداد اور بحالی کیلئے بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، ڈونرز کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کا ایک ایک پیسہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو اور بحالی میں خرچ ہوگا،پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا، نگران حکومت اور الیکشن کے بعد منتخب حکومت اس معاہدے پر عمل کرنے کی پابند ہو گی۔

اجلاس میں یو این ڈی پی، عالمی بینک، یورپی یونین، اے ڈی بی، آئی ایم ایف، یو ایس ایڈ کے نمائندوں نے شرکت کی، امریکہ، سعودی عرب، ترکیہ، چین، کینیڈا، قطر، متحدہ عرب امارات، جاپان، جنوبی کوریا، جرمنی، آذربائیجان، اٹلی، ناروے کے سفراء اور نمائندگان کے علاوہ متعلقہ اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ، کلائمیٹ ریزیلئنٹ پاکستان کانفرنس کے پلیجز میں 30 جون 2023ء تک 657.5 ملین ڈالر موصول ہونے کا تخمینہ تھا، ان منصوبوں کیلئے ڈونرز اور دوست ممالک سے 715 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔

2023-24ء میں 913.5 ملین ڈالر ڈونر سپورٹ کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے، سیلاب سے بچاؤ اور متاثرین کی بحالی کیلئے 19 منصوبے بنائے گئے ہیں، منصوبوں میں 8 سندھ، 7 بلوچستان، 3 خیبر پختونخوا جبکہ ایک پورے پاکستان کیلئے ہے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ امدادی کاموں میں ملنے والی رقم کا 64 فیصد سندھ میں خرچ کیا جا رہا ہے، فور-آر ایف کے تحت تعمیر نو کیلئے 16.2 ارب کا تخمینہ لگایا گیا تھا، 8.15 ارب ڈالر وفاقی و صوبائی حکومتیں پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے ذریعے فنڈ کر رہی ہیں، اتنی ہی رقم دوست ممالک اور بین الاقوامی ادارے فراہم کریں گے۔

ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر یو این ڈی پی سیمیول رزک نے کہا کہ پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب کو ایک سال پورا ہونے کو ہے، ازسر نو بحالی کے کاموں پر تمام شراکت داروں کی موجودگی خوش آئند ہے۔

سیمیول رزک نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی تمام شراکت داروں کے تعاون سے ہی ممکن ہے، یو این ڈی پی بین الاقوامی پارٹنر سپورٹ گروپ کے سیکرٹریٹ کے طور پر کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے