اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عامر میر سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات،سیاحت کے فروغ پر اتفاق

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات، ثقافت و سیاحت عامر میر سے لاہور میں ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے ملاقات کی ہے.

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا اور دو طرفہ سیاحتی مقامات تک عام لوگوں کو رسائی دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عامر میر نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی سیاحتی مقامات تک بلا تعطل رسائی سیاحت کو فروغ دے گی۔

ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تاریخی شہروں کو جڑواں شہر قرار دینے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، لاہور میں فردوسی اور تہران میں علامہ اقبال کے مجسمے نصب کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات عامر میر نے ایرانی قونصل جنرل کی تجاویز سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فردوسی اور اقبال کے مجسمے نصب کرنے کے حوالے سے جلد از جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے