اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم نے میچ سے قبل کیا مشورہ دیا؟ طیب طاہر نے بتا دیا

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری سکور کرنے والے طیب طاہر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے دیئے مشورے کا بتا دیا۔

پاکستان شاہینز کے مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر نے انکشاف کیا کہ کپتان بابراعظم سے میچ سے ایک روز قبل ملاقات فائدہ مند ثابت ہوئی، انہوں نے مجھے پرسکون رہتے ہوئے نیچرل گیم کھیلنے کی تجویز دی، جس پر عمل کیا۔

طیب طاہر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے آپ سے کہا تھا کہ مجھے کریز پر رہنا ہے، میں جانتا تھا کہ میں جتنا زیادہ وقت کریز پر رہوں گا، اتنے ہی زیادہ رنز بنا سکوں گا، ہمارا پلان یہی تھا جو کام کرگیا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم عالمی نمبر ایک بیٹر ہیں، انہیں یقین تھا کہ ہم میچ یکطرفہ جیتیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں 128 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ میچ میں طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 108 کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی اور قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے