اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت کوچنگ سٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے: محمد حارث

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کوچنگ سٹاف کی محنت اور ٹیم سپرٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں انڈیا اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے، پاکستان شاہینز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے کے بعد آج سری لنکا سے وطن واپس روانہ ہوگی۔

کپتان محمد حارث نے پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں انڈیا اے کو شکست دینے کے بعد ہم سب بہت پرجوش ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ سینئر ٹیم یہاں ہے اور وہ بھی جیت کا جشن ہمارے ساتھ منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم گروپ مرحلے میں انڈیا اے کے خلاف ہار گئے، تو اس نے ہمیں اچھی ویک اپ کال دی اور ہار سے ہمیشہ بہت اچھا سبق ملتا ہے، ہمیں یقین تھا کہ اگر ہم غلطیوں سے سبق سیکھیں گے تو فائنل میں انڈیا اے کو شکست دیں گے۔

حارث نے کہا کہ کھلاڑیوں نے غیر معمولی جواب دیا کیونکہ ہم نے ٹورنامنٹ میں مختلف کمبی نیشن آزمائے، ہم نے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی کوشش کی اور اس سے ٹیم کو آخر میں اچھی کارکردگی میں مدد ملی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے