اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سرفراز نواز کی باؤلرز کو بلا معاوضہ ریورس سوئنگ سکھانے کی پیشکش

25 Jul 2023
25 Jul 2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے قومی باؤلرز کو ریورس سوئنگ سکھانے کیلئے بلامعاوضہ خدمات پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

سابق فاسٹ باؤلر نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ 2023 سے پہلے باؤلرز کو ریورس سوئنگ سکھانے کی آفر کی ہے۔

سرفراز نواز اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور انہوں نے سربراہ مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کے نام خط میں 3 ہفتوں کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کیا ہے۔

سابق باؤلر نے خط میں کہا کہ وہ چند روز میں دورہ پاکستان پر آ رہے ہیں اور اس دوران وہ باؤلرز کی کوچنگ کے لیے 3 ہفتوں کا وقت نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے خط میں واضح کیا کہ وہ کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی خدمات کا کوئی معاوضہ نہیں لیں گے تاہم مینجمنٹ کو سفری اور قیام کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو فائن ٹیون کرکے مزید بہتر پرفارمنس لی جاسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے