اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بلاک بسٹر ڈرامہ ' میرے پاس تم ہو' اب بھارت مین نشر کیا جائے گا

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب بھارتی چینل پر بھی نشر کیا جائیگا، ڈرامے میں عائزہ خان ، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

خلیل الرحمن قمر کا تحریر کردہ  ڈرامہ میرے پاس تم ہو ، جو کہ 2019 میں نشر ہوا، یہ بلاک بسٹر ڈرامہ جس کی 4 برس بعد بھی مقبولیت ویسی ہی ہے، پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب بھارتی چینل پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام پر ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بھارتی چینل ’زی زندگی‘ نے اعلان کیا کہ ڈرامہ جلد انڈین ٹیلی ویژن کی اسکرینوں پر آرہا ہے، بھارتی چینل اس سے قبل متعدد پاکستانی ڈرامے نشر کرچکا ہے جن میں ’قصہ مہربانو کا‘، ’آسمانوں پہ لکھا‘ اور ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ شامل ہیں۔

ڈرامے کو جہاں بے حد پذیرائی ملی وہیں بہت سے حلقوں نے ڈرامے کے ڈائیلاگز کے خلاف آواز بھی اٹھائی  کہ جس میں ایک عورت کے روپ کو بے حد منفی انداز سے پیش کیا گیا۔ اس تنقید کے باوجود بھی ڈرامے کی نشر کی جانے والی آخری قسط کو تقریبا اب تک 7 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے