اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مونس الہٰی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہٰی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان نے تحریم الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تحریم الہٰی دہری شہریت رکھتی ہیں جبکہ وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں، ایف آئی اے نے جنوری 2023ء میں طلبی کے نوٹسز دے دیئے اور دوران انکوائری درخواست گزار کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد کر دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے میں قانون کے مطابق عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے اور درخواست گزار کو ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے