اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انضمام الحق نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(دنیا نیوز)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ اور ایشیا کپ کےلیے پاکستان کی ٹیم فیورٹ ہے، انشاء اللہ ہم ورلڈکپ اور ایشیا کپ جیت کر آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا تو ٹیم کاحوصلہ بلند ہوگا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کی اچھی تیاری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ میں صائم اور حارث کو بھیجنا اچھا فیصلہ ہے، یہ نوجوان جتنی کرکٹ کھیلیں گے تو ان کو فائدہ ہوگا۔

ورلڈکپ میں پاک بھارت شیڈول میچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم اگر 300 پلس رنزکرلے تو بھارت کو دباؤ میں لاسکتی ہے۔

پشاور زلمی کےلیے جاری ٹرائل سے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹرائل کا ایک دن مزید بڑھادیا ہے، ہمیں ٹوٹل 20 لڑکے منتخب کرنے ہیں مگر جتنے لوگوں کی امید تھی اس سے بہت زیادہ لڑکے آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ سے آنے والے لڑکوں نے بہت متاثر کیا ، بدین اور میرپورخاص جیسے شہروں سے آنے والے لڑکوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ دیکھا ، کراچی کے لڑکوں میں اس بار فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ بہت دیکھنے میں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے