اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ پرومو میں بابر اعظم کی عدم موجودگی پر شعیب اختر برہم

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2023 کے پرومو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی عدم موجودگی پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

دو روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ پرومو کی 2 منٹ 12 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں آئی سی سی نمبر ون بیٹر بابر اعظم کو دکھایا ہی نہیں گیا۔

 

 

پروموشنل ویڈیو میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت نمبر 2 پوزیشن پر موجود پاکستان ٹیم کی زیادہ تر مایوسی کی ہی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں،  ویڈیو میں پاکستان کا صرف ایک اچھا لمحہ دکھایا گیا ہے جس میں شاہین وکٹ لے کر سیلیبریٹ کرتے ہیں۔

ورلڈ کپ پرومو ویڈیو میں سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تقریباً 2 سال سے آئی سی سی کے نمبر 1 ون ڈے بیٹر کی پوزیشن پر براجمان ، 2021 اور 2022 کے آئی سی سی ون ڈے بیٹر آف دی ایئر بابر اعظم کو اس ویڈیو میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

 

 

 

 

 

 

 

پرومو پر جہاں شائقین کرکٹ کی جانب سے خاصی تنقید کی جارہی ہے وہیں اب سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی اس پرومو پر سیخ پا ہوتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شعیب اختر نے لکھا کہ جو سوچتے ہیں بابر اور پاکستان کی کامیابیوں کے بغیر ورلڈکپ پرومو مکمل ہے تو وہ اپنا مذاق خودبنا رہے ہیں ، ہمت کریں خود کو تھوڑا بڑا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے