اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'فنکار کسی کی ملکیت نہیں' اداکارہ رومیسہ خان ہسپتال سٹاف کی بداخلاقی پر سیخ پا

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ رومیسہ خان نے کہا ہے کہ فنکار عوامی شخصیات ضرور ہیں لیکن کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہیں۔

اداکارہ نے نئی لانچ ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ٹھریڈز پر ایک پوسٹ میں ہسپتال میں اپنے ساتھ پیش آنیوالا واقعہ بیان کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی بداخلاقی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

رومیسہ خان نے لکھا کہ میں اپنی والدہ کو شدید تکلیف کی حالت میں ایک ہسپتال لے کر گئی جہاں والدہ کو آئی سی یو میں رکھا گیا اور میں آئی سی یو وارڈ کے باہر اپنی والدہ کے لئے روتے ہوئے دعائیں کررہی تھی، اس وقت مجھے حوصلے اور تسلی کی ضرورت تھی۔

ssss

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہسپتال کی نرسیں میری ویڈیوز بنارہی تھیں اور میرے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھیں، ہسپتال کے سٹاف کی طرف سے بدتمیزی اور بداخلاقی نے مجھے بہت زیادہ تکلیف دی اور میں اس وقت شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئی۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی شاپنگ مال کے اندر ویڈیوز اور سیلفی لینے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس حساس موقعوں پر لوگوں کو فنکاروں کی نجی زندگی کا خیال رکھنا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے