اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

راحت فتح علی خان موسیقی کی دُھن سے مکمل انصاف کرتے ہیں: ساحر علی بگا

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان موسیقی کی دھنوں سے مکمل انصاف کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے موسیقار ساحر علی بگا نے کہا کہ  مجھے سب سے زیادہ مزہ راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے میں آتا ہے کیوں کہ وہ موسیقی کی تیار کردہ دُھن کے ساتھ مکمل انصاف کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راحت اتنے بڑے گلوکار ہونے کے باوجود تیار کی گئی دُھن میں اپنی مرضی سے کوئی تبدیلی نہیں کرتے اور اگر انہیں کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ موسیقار سے مشورہ کرتے ہیں۔

ساحر علی بگا نے کہا کہ مجھے میوزک کنسرٹ اور ڈراموں کے مقابلے فلموں کے لیے گانے تیار کرنا اچھا لگتا ہے اور میری اوّلین ترجیح سینما کے لیے گانے بنانا ہے، مجھے گلوکاری سے زیادہ موسیقی ترتیب دینے کی لگن رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے موسیقی اور دھن تیار کرنے میں مزہ آتا ہے اور جب دھن تیار کرلیتا ہوں تب فیصلہ کرتا ہوں کہ موسیقی کو کون گلوکار اچھے طریقے سے گا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں موسیقی تیار کرنے کے بعد بڑے یا چھوٹے گلوکار کی تفریق کیے بغیر یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ اپنی دھن کس گلوکار کو دینی چاہیے،محنت کرکے دھن تیار کرتا ہوں لیکن اس کے بعد ایک لمحے کے لیے بھی یہ تصور نہیں کرتا کہ مذکورہ گانا مجھے خود گانا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے