اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اُستاد اللہ بخش کی پینٹنگز نے الحمرا آرٹ میوزیم کی رنگینیوں میں اضافہ کر دیا

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) اُستاد اللہ بخش کی سو سال قبل بنائی ہوئی چار پینٹنگز نے الحمرا آرٹ میوزیم کی رنگینیوں میں اضافہ کر دیا۔

اُستادوں کے اُستاد کہلائے جانے والے اُستاد اللہ بخش کو مصور فطرت بھی کہا جاتا ہے۔ سو سال پہلے اِن کی بنائی ہوئی چار شاندار پینٹنگز کو الحمرا آرٹ میوزیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اِن میں مہا بھارت کے عنوان سے بنائی گئی اُستاد اللہ بخش کی مشہورزمانہ پینٹنگ کے ساتھ پہاڑوں کے فطری حسن کی عکاسی کرتا ہوا ایک فن پارہ بھی شامل ہے۔ یہ دونوں فن پارے اُستاد اللہ بخش کے بہترین شاہکار سمجھے جاتے ہیں۔

سو سال پہلے اُستاد اللہ بخش نے پنجاب کی مشہور رومانوی داستانوں کے کرداروں کو بھی انتہائی شاندار انداز میں پینٹ کیا تھا۔ اِسی تخیل کے دو شاندار کرداروں ہیر رانجھا اور سوہنی مہینوال کو بھی بصورت پینٹنگز الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں کیا گیا ہے۔

بلاشبہ اِن چاروں پینٹنگز کو مصور کے مصورانہ تخیل کا شاندار نمونہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے