اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر کے انتقال کی خبر سن کر ایسا لگا جیسے سانس رک گئی ہو: فہیمہ اعوان

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا ہے جب شوہر کے انتقال کی خبر ملی تو اس وقت میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرم میں موجود تھی، اطلاع ملی تو ایسا لگا جیسے سانس رک گئی ہو۔

اداکارہ فہیمہ اعوان نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت پر بات کی۔

فہیمہ اعوان نے کہا  ایک سال قبل جب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھی، فیصل کے انتقال کی خبر مجھے میرے سسر نے  کال کے ذریعے حرم میں دی اور شاید اللہ نے وہ جگہ اس خبر کے لیے اس لیے چنی کیوں کہ اللہ پاک جانتے تھے میں کہیں اور یہ خبر سنتی تو مرجاتی، زندہ نہیں رہ پاتی۔

انہوں نے کہا کہ تب  ایسی حالت ہو گئی تھی کہ مجھے سانس نہیں آ رہی تھی ، میری یہ حالت دیکھ کر وہاں کھڑے خدمت گزاروں نے یہ کہا کہ یہ خاتون مر جائیگی اسے پیچھے لے جاؤ اور پانی پلاؤ۔

انہوں نے کہا  میں فوراً عمرہ کرکے واپس آنا چاہتی تھی لیکن میں واپس نہیں آسکی کیوں کہ اللہ پاک مجھے ہمت دینا چاہتے تھے، اس کے بعد میں نے عمرہ کیا، میں عمرہ کے دوران خود کو بے جان محسوس کررہی تھی، اس کے بعد میں نے خود کو سنبھالا اور اللہ سے دعا کی کہ اللہ پاک مجھے میرے بچوں کے لیے زندہ رکھیں کیوں کہ ان کا میرے علاوہ اب کوئی نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے