اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اسمبلی 12 اگست کو تحلیل ہونے پر عام انتخابات اکتوبر میں کرا دیں گے: الیکشن کمیشن

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ اگر اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں یا پھر 90 روز ہوں تو ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل میڈیا سے رابطے میں رہیں، انتخابی اصلاحات کمیٹی کو الیکشن کمیشن نے 60 سے زائد سفارشات دی تھیں، میری معلومات کے مطابق ہماری تقریباً ساری سفارشات مان لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا جب تک باضابطہ ہماری سفارشات منظور نہیں ہو جاتیں اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہے، اگر نئی مردم شماری کی منظوری ہو جاتی ہے تو ہمیں حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ لگیں گے، اسمبلیاں 12 اگست کو تحلیل ہوتی ہیں تو عام انتخابات 11 اکتوبر تک کرا دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے