اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی حکومت کا 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ملک میں 9 محرم 28 جولائی اور 10 محرم 29 جولائی کو عام تعطیل ہوگی، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے