اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان قمر 1 کروڑ معاوضہ دیں تو انکے ساتھ کام کر سکتی ہوں: انوشے اشرف

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وی جے اورمیزبان انوشے اشرف نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا ،اب ان کا کہنا ہے کہ اگر1کروڑ معاوضہ ملے تو شاید وہ کام کر لیں گی۔

ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران جب انوشے اشرف سے پوچھا گیا کہ انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟ توانوشے نے جواب دیا کہ وہ اداکارہ تو ہیں نہیں تو ان کے لیے انکار کرنا بہت ہی آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کونسا میرے پاس آ آ کر مجھے آفر دے رہے ہیں کہ میرے ڈرامے میں کام کر لو ۔

انوشے نے بتایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ 50 لاکھ آفر کریں تو بھی وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی ۔ تاہم انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب اگر وہ 1 کروڑ آفر کریں تو ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوچوں گی۔

پروگرام کے دوران انوشے نے بتایا کہ ان کو اداکاری کرنے کا کبھی بھی شوق نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ نہ میں ڈرامہ دیکھتی ہوں نہ مجھے ڈرامے اچھے لگتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے