اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شاہ محمود قریشی بھی سائفر ڈرامے میں ملوث تھے: رانا ثنا اللہ

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سائفر کے جھوٹے ڈرامے سے ملکی اداروں کی ساکھ متاثر ہوئی، ذمہ داران کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی مفاد کے ساتھ کھیل کھیلا، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان ان کے خلاف فرد جرم ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ میر جعفر کون ہے پتہ چل گیا، پی ٹی آئی کا جتھا ملکی مفاد کیخلاف کام کر رہا تھا، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی سائفر ڈرامے میں ملوث تھے۔

قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کرنے والے جتھے کو ملک کی سیاست میں حصہ لیتے ہوئے نہیں

 

 

دیکھ رہا، بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملکی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے ایسا بندہ ہونا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے، 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ اسی دن ہوں، الیکشن 70 یا 60 دن میں بھی ہو سکتے ہیں، چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک ہی دن ہوگا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے