اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جامعہ پنجاب کے ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ میں فلم John کی سٹار کاسٹ سے تقریب ملاقات

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(لاہور نیوز)جامعہ پنجاب کے ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ میں فلم John کی سٹار کاسٹ سے تقریب ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔

 

تقریب میں فلم کے ہیرو عاشر وجاہت، فلم کی ہیروئین رومیسہ خان اور مشہور وی لاگر رضا سمو نے شرکت کی۔ اداکاروں نے طلبا سے اپنی نئی فلم  JOHN کے بارے میں بات چیت کی۔ چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور ڈاکٹر ثوبیہ عابد نے طلبا کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو اپنے فلم سٹوڈنٹس کے انڈسٹری میں کریئر کے حوالے سے رہنمائی کا کہا۔ تمام اداکاروں نے نوجوان فلم ڈائریکٹر بابر علی کی لکھی ہوئی اور ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو بیان کیا۔

رضا سومو نے بتایا کہ کہانی بہت منفرد اور سادہ ہے اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے اس فلم میں محنت کی ہے۔ عاشر وجاہت کی بطور ہیرو یہ پہلی فلم ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی اور اپنے کردار سے وہ بہت مطمئن ہیں اور پر امید ہیں کہ فلم سینما گھروں میں اچھا بزنس کرے گی، ساتھ ہی فلم کے دوران ہونے والے پر مزاح واقعات کا بھی ذکر کیا۔

ہیروئین رومیسہ خان نے اپنے سوشل میڈیا سے فلم تک کے سفر کو بیان کیا اور اس پہلی فلم میں کام کرنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا اور بتایا کہ کس محنت کے ساتھ انہوں نے اس فلم میں اپنے کردار کو نبھایا۔ طلبا نے مہمان اداکاروں سے مختلف سوالات کئے۔

طلبا اور اساتذہ نے فلم کا ٹریلر بھی دیکھا اور پوری کاسٹ کو فلم کے متعلق اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آخر میں مہمانوں کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے