اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عسکری ٹاور حملہ کیس، خدیجہ شاہ دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان  کے روبرو دوبارہ پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روبینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے