اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافے کا انکشاف

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(ویب ڈیسک) لاہورمیں بچوں اوربچیوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور صرف رواں سال کے ساڑے 6 ماہ کے دوران زیادتی کے 161 واقعات پیش آئے ہیں۔

پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق بچوں سے بدفعلی کے 98 مقدمات درج کیےگئے جن میں ملوث 82 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 66 کے چالان عدالتوں میں جمع کرائےگئے، ان میں سے14 مقدمات زیر تفتیش ہیں جبکہ 2  اشتہاری ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

دوسری جانب ا س عرصے میں بچیوں سے زیادتی کے 63 واقعات رونما ہوئے جن میں سے  11 کی تفتیش جاری ہے اور 71 ملزمان کو گرفتار کرکے 44 چالان عدالتوں کو بھجوا دیےگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 3 اشتہاری مجرمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے