اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف درخواست پھر سماعت کیلئے مقرر

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے، گزشتہ ہفتے چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی، چیئرمین تحریک انصاف نے 8 جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

ٹرائل کورٹ نے بھی کیس 17 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی دینے کی استدعا کر رکھی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہے۔

مزید برآں بشریٰ بی بی کا ایک کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہے، درخواستوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق پیر کو کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے