اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سارہ خان 31 برس کی ہو گئیں، شوہر کی دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر ان کے شوہر فلک شبیر نے خوبصورت انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

گلوکار فلک شبیر نےفوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اہلیہ کے ساتھ ایک مشترکہ تصویر لگائی اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔

فلک نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "جس لمحے پہلی بار آپکو دیکھا تھا اسی لمحے آپکو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا ارادہ کرلیا تھا"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "امید ہے آج کے دن آپکو ڈھیروں خوشیاں ملیں گی، میری زندگی کی آخری سانسوں تک ڈھیروں محبت صرف آپکے لئے ہے، سالگرہ مبارک ہو"۔

 ’جس لمحے پہلی بار آپکو دیکھا تھا‘،  فلک کا سارہ کے لیے پیار بھرا پیغام

یاد رہے کہ یہ جوڑی عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ازدواجی رشتے میں منسلک ہوئی تھی جب کہ انکی ایک بیٹی بھی ہے جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز آئے دن  سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے