اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ کے تینوں فارمیٹس کے ٹاپ تھری پلیئر بن گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ رینکنگ میں بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

گو کہ پاکستان نے گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا مگر اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین اور جو روٹ کی تنزلی بابر اعظم کی ترقی کا سبب بن گئی اور وہ تین درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔

ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں، وہ اس وقت واحد بیٹر ہیں جو تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تین میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے