اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ میں سابق ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین کی تبدیلی کے ساتھ ہی سابق دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں لوگوں کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز ہے، گزشتہ روزپہلے مرحلے میں ایک ریجن کے کوچ کو ملازمت سے برطرفی کا نوٹس مل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کوچ سابق چیئرمین کے نزدیکی تھے جن میں پاکستان ٹیم کے غیر ملکی کوچز بھی شامل ہیں، اگر پی سی بی انتظامیہ مکی آرتھر سمیت کسی بھی ملازم کو فارغ کرتی ہے تو اسے 3 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی یہ تنخواہ کی رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔

پی سی بی کی سابق انتظامیہ نے جن لوگوں کو ملازمت پر رکھا ان کے معاہدوں میں یہ شق موجود تھی کہ انہیں 3 ماہ کی تنخواہ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سابق کوچ مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائر یکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے