(ویب ڈیسک) پاکستانی کھلاڑیوں جبران اسد اور مظہر محسود نے تھائی لینڈ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں اپنا لوہا منوا لیا۔
جبران اسد اور مظہر محسود نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تھائی لینڈ میں منعقدہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ ایونٹ میں جبران اسد نے گولڈ میڈل جبکہ مظہر محسود نے براونز میڈل جیت کر ورلڈ نمبر تھری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے والے پلیئرز کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان ریجن ہے، ریجنل سپورٹس آفس نے دونوں پلیئرز کو ویلکم کیا اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
جبران اسد کا کہنا ہے کہ میں نے ڈی آئی خان ریجن میں ہی ٹریننگ کی ہے اور یہاں سے سب کچھ سیکھا ہے، میں نیشنل وی گولڈ میڈلسٹ بھی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عزت دی ہے۔
مظہر محسود نے کہا کہ میں نے پاکستان کےلیے کمانڈو میں براؤنز میڈل جیتا ہے، تعاون پر ڈائریکٹریٹ سپورٹس کے پی کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں ایونٹ میں شرکت کےلیے سہولیات فراہم کیں۔