اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برطانوی ایئرلائن 'ورجن اٹلانٹک' نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن بند کردیا

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) برطانوی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے، ورجن اٹلانٹک کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آخری پرواز VS379، B789 نے آج ایک بجکر آٹھ منٹ پر لندن ہیتھرو کے لیے اڑان بھری۔

ورجن اٹلانٹک نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد ہوائی اڈے پر ہفتہ وار 7 پروازوں کے ساتھ اپنے آپریشنز کا آغاز کیا تھا، ورجن اٹلانٹک نے ابتداء میں 4 مانچسٹر کے لیے اور 3 لندن ہیتھرو کے لیے فلائیٹس چلائیں۔بعدازاں ائیرلائن نے صرف لندن ہیتھرو کے لیے 3 ہفتہ وار پروازیں چلانا شروع کردیں، خیال رہے کہ برطانوی ائیرلائن نے سال 2020 میں کورونا کے دوران پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کیا تھا۔

ائیرپورٹ منیجر سید آفتاب گیلانی نے عالمی معیار کی فضائی سفری خدمات پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ورجن اٹلانٹک ائیر لائن مستقبل میں واپس پاکستان آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے