اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کتنے ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے؟جانئے

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 ارب 81 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اپٹما نے اپنے اعداد و شمار میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت اس سال ٹیکسٹائل برآمدات میں  2 ارب 81  کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی،گزشتہ دس سال میں یہ سال نمو کے اعتبار سے انتہائی مایوس کن رہا۔اپٹما کا کہنا ہے کہ برآمدات میں یہ کمی آئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی پروگرام کی رقم کے مساوی ہے، جون 2022 کے مقابلے جون 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں13  فیصد کمی ہوئی، جون 2022  کے ایک ارب 71  کروڑ ڈالر کے مقابلے جون 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات ایک ارب 48  کروڑ ڈالر رہیں۔

اپٹما کے مطابق مالی سال 2023 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں15  فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے، مالی سال 2023  کے 12  ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات16  ارب 51  کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، مالی سال2022  میں ٹیکسٹائل برآمدات 19  ارب32 کروڑ ڈالر کی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے