اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گوہر رشید نے اداکارہ کبریٰ خان سے تعلق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے ساتھی اداکارہ کبریٰ خان سے رومانوی تعلق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار گوہر رشید نے اداکارہ کبریٰ خان سے تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین ان کے اور کبریٰ خان سے متعلق رومانوی افواہیں پھیلانا بند کریں، ان دونوں کا آپس میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

گوہر نے اپنے کریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا میرے نانا اور والد شوبز میں آنے کے سخت خلاف تھے، میرے نانا عالم دین تھے جب کہ والد نے بھی شروع میں شوبز میں کام کرنے کی مخالفت کی لیکن بعد میں وہ رضامند ہوگئے۔

فلموں اور ڈراموں میں مسلسل منفی کردار کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر گوہر رشید کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایک ہی طرح کے کردار لکھے جاتے ہیں، اگر میں کسی ایک منفی کردار کو مسترد بھی کروں تو پھر اسی جیسے ہی دوسرے کرداروں کی پیش کش ہونے لگتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ولن کے کردار ادا کرنے والوں کے پاس کرنے کے لیے بہت کچھ ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے، اب منفی کردار والوں کو بھی صرف خواتین سے تھپڑ پڑوائے جاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے