09 Jul 2023
(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ مین لائن (ایم ایل) ون منصوبہ ریلوے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس منصوبےکو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانا ہوگا۔
خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ریلوے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے ریلوےکے پیداواری یونٹس کو منافع بخش بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نجی سرمایہ کاروں کو بھی پیداواری یونٹس میں شمولیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کوریونیو بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کمپنیوں کو غیرسرکاری منصوبوں سےبھی بزنس حاصل کرکے ریونیو بڑھانا ہوگا۔