اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے، بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے، اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، شمالی بلوچستان، زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: قصور 140، لاہور (نشتر ٹاؤن 94، جوہر ٹاؤن 90، لکشمی چوک 55، گلشن راوی 50، اقبال ٹاؤن 41، ایئرپورٹ 30، قرطبہ چوک، تاج پورہ 27، سٹی 24، سمن آباد 23، گلبرگ 19، اپر مال، مغل پورہ 14، شاہی قلعہ 13، فرخ آباد 12، چوک ناخدا 05)،نارووال 35، ملتان (سٹی 17)، گجرات میں 15 ملی میٹر ہوئی۔

بہاولنگر 15، بہاولپور (سٹی 08، ائیرپورٹ02)، اوکاڑہ، گوجرانوالہ 07، سیالکوٹ (سٹی 05، ایئرپورٹ 03)، حافظ آباد 04، ساہیوال، جہلم 02، منگلا 01، سبی میں 78 ملی میٹر ہوئی۔

سندھ کے علاقوں چھور 57، جیکب آباد 47، لاڑکانہ 20، کراچی (گلشن حدید 19، قائد آباد 15، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 03، فیصل بیس07، یونیورسٹی روڈ 05، کورنگی، نارتھ کراچی 02، ناظم آباد 01)، مٹھی 14، بدین 08، ٹنڈو جام 05، ٹھٹھہ 04، حیدرآباد 03، کشمیر: راولاکوٹ 32، کوٹلی 19، گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر ہوئی۔

گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ 12، استور 11، سکردو 09، بگروٹ، گوپس 07، گلگت 02، خیبرپختونخوا میں چترال، کالام 08، میر کھانی، دروش 02 اور دیر میں 01 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 ، نوکنڈی 42 اور دالبندین میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 08 اور 09 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال ،بہاولنگر،اوکاڑہ اور زیریں سندھ (ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر، نگر پارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، پڈعیدن، چھور، حیدرآباد، جامشورو اور کراچی) کے نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے