اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی تنظیم نو کے لیے وفاقی وزرا نے سر جوڑ لیے

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) کی تنظیم نو کے لیے وفاقی وزرا نے منصوبہ بندی شروع کر دی۔اس سلسلہ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی۔

وزارت خزانہ کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری ایوی ایشن اور فنانس اور ایوی ایشن افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے، ایوی ایشن ڈویژن حکام نے وزیرخزانہ کو پی آئی اے کو درپیش آپریشنل اور مالیاتی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق سی اے اے حکام نے مسائل کے ممکنہ حل اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں پی آئی اے کی تشکیل نو کے لیے دستیاب حل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی آئی اے کی تشکیل نو کے لیے پیش کی گئی تجاویز کو سراہا۔اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام تفصیلی روڈ میپ تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے