اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کیلئے بُری خبر، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں ٹرانسفر کرانے کی فیسوں میں اضافہ

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرا دیا، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں ٹرانسفر کرانے کی فیسیں بڑھ گئیں، محکمہ ایکسائز نے سسٹم میں نئی فیسوں کا اطلاق کر دیا۔

موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس میں دو سو فیصد سے زائد اضافہ جبکہ 1500 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں ایک فیصد کمی کر دی گئی، گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلر اور نان فائلر کی شرح بھی بڑھا دی۔موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس ڈیڑھ سو روپے سے بڑھا کر 5 سو روپے کر دی گئی، رکشہ کی ٹرانسفر فیس 12 سو سے بڑھا کر 2500، ایک ہزار سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار اور 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 3 ہزار کے بجائے 10 ہزار لی جائے گی۔

کمرشل گاڑیوں کی فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کر دی گئی، 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والے بھی بھاری فیس دیں گے۔فائلر اور نان فائلر کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اب گاڑی کی ویلیو پر ہو گی، 2 ہزار سے 25 سو سی سی گاڑیوں کی قیمت کا 6 فیصد فائلر جبکہ نان فائلر 18 فیصد ادا کرے گا، 2500 سے 3 ہزار سی سی گاڑی کا ود ہولڈنگ ٹیکس فائلر کے لئے 8 فیصد اور نان فائلر کے لئے 24 فیصد ہو گا۔3 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کا ٹیکس فائلر 10 فیصد جبکہ نان فائلر 30 فیصد ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے