تجارت
پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
06 Jul 2023
06 Jul 2023
(لاہورنیوز) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ آج لینڈ مارک ایم او یو سائن کیا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں یو اے ای نے پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف ڈیل کے دوران متحدہ عرب امارات کا کلیدی کردار رہا، انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی استعداد کار 10 ہزار میگاواٹ ہے۔
دوسری جانب اس موقع پر وزیر صنعت و ٹیکنالوجی متحدہ عرب امارات نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔