اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوریا اورڈی اے پی کھاد کی فروخت میں کمی ریکارڈ

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھاد کی فروخت میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 17 فیصد اور7 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کےمطابق جون 2023 میں ملک میں 6 لاکھ 10 ہزار ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 7 لاکھ 37 ہزار ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی تاہم مئی کے مقابلہ میں جون میں یوریا کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر33 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اسی طرح جون میں ملک میں ایک لاکھ 35 ہزار ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں ایک لاکھ 46 ہزار ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک میں مئی کے مقابلہ میں جون میں ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر105 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جاری کیلنڈر سال کے پہلے نصف میں ملک میں 31 لاکھ ایک ہزار ٹن یوریا اور 4 لاکھ 97 ہزار ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے