اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنرز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا، علاوہ ازیں یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جب کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی نے بھی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے