اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی ٹی او لاہور کا بارش کے دوران متعدد شاہراہوں کا دورہ

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے بارش کے دوران متعدد شاہراہوں کا دورہ کیا۔

مستنصر فیروز نے ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔ سی ٹی او لاہور نے کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ، کلمہ چوک کا دورہ کیا۔ انہوں نے مال روڈ، لوئر مال، سیکرٹریٹ چوک اور ایم اے او کالج چوک کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا شدید بارش کے دوران وارڈنز اور واسا انتظامیہ بہترین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ شدید بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جا رہی۔ تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر موجود ہیں۔ تمام سرکل افسران واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ وارڈنز بارش میں فوری کال پر شہریوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ٹیم ورک سے شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے شہریوں خصوصاً وارڈنز کو بجلی کے کھمبوں اور الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے