اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، ٹریفک افسران کی کارکردگی کا جائزہ

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔

سی ٹی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے چیف ٹریفک افسران، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راو کریم، ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ٹیلی عمران احمر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ - ون ڈاکٹر انعام وحید خان، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -2 ذیشان اصغر  ، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے، آؤٹ ریچ پروگرامز، ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز کے حوالے سے ٹریفک افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز اور بوتھ، چالان، جرمانوں اور حادثات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انہوں نے لاہور سمیت تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی شرح 700 فیصد کرنے کا ٹارگٹ دیا۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کی تعداد بڑھا کر 120 کرنے کا حکم بھی دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پر ہر صورت مائل کرنے کے لئے مہم چلائیں، تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ پولیس مراکز، ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز، پی ایچ پی سنٹرز پر بھی ڈرائیونگ لائسنسنگ کی سہولت دی جائے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس افسران کے بھی چالان کئے جائیں۔ انہوں نے اچھی کارکردگی پر راولپنڈی، فیصل آباد، چنیوٹ، بھکر، خانیوال خوشاب، لیہ، لودھراں، منڈی بہاو الدین، ننکانہ، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ، وہاڑی کے ٹریفک افسران اور ان کی ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بیشتر اضلاع کے ٹریفک افسران کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناپسندیدگی کیا اور ان کے خلاف لیٹرز، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا تمام پاکستانی شہریوں کو پیپر لیس اور فائل فری پولیسنگ کے تحت قومی شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں۔ حادثات کی روک تھام کے لئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اوور لوڈنگ، حادثات کو ہر صورت روکیں، ڈرائیونگ سکولز میں سٹوڈنٹس کی تعداد بڑھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے