اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے: مریم اورنگزیب

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستانی عوام نے ووٹ دے کر تیسری مرتبہ وزیرِ اعظم بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں معیشت کو استحکام مل چکا تھا، سی پیک کا تحفہ چینی صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کا وژن ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے، نالائق شخص 4 سال تک پاکستان پر مسلط رہا، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں توانائی سمیت کئی بحران پیدا ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 2013 میں پی ٹی آئی نے ملک میں عدم استحکام کی بنیاد رکھی، کچھ سازشی عناصر نے نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سی پیک کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں، یہ ڈی چوک پر کھڑے ہو کر ملک کو جلانے کی بات کرتے تھے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا کہتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے