اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

طوفانی بارش، وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے طوفانی بارش پر پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو امدادی ٹیموں کو فوری متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، میونسپل اور متعلقہ اداروں کا اشتراک عمل یقینی بنایا جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے اور وفاقی اداروں کو پنجاب حکومت کی معاونت کی ہدایت کر دی اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی مون سون بارشوں کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پیشگی انتظامات میں معاونت کریں، دیہی علاقوں میں شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور مال مویشیوں کو بچانے کے اقدامات کیے جائیں، اربن فلڈنگ سے بچاﺅ کے لیے فوری اور ضروری اقدامات تیز کیے جائیں۔

وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، کے پی سمیت بالائی علاقوں میں انتظامیہ کو متحرک اور تمام اقدامات سے وزیرِ اعظم آفس کو مطلع رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے